سوشل لیڈرز

سوشل لیڈرز

جاویدچوہدری کے قلم سے…

واش روم بہت ہی گندا تھا‘ فرش گیلا تھا‘ واش بیسن میں داغ تھے‘ ٹوائلٹ پیپر غائب تھا اور کموڈ میں غلاظت تھی‘ ہاتھ دھونے کے لیے صابن لگایا‘ ایک ٹونٹی کے نیچے ہاتھ رکھا ‘وہ نہیں چل رہی تھی‘ دوسری کے نیچے ہاتھ رکھا‘ وہ بھی ٹس سے مس نہ ہوئی‘ میں نے تیسری پر قسمت آزمائی وہ چل پڑی‘ ڈرائیر بھی نہیں چل رہا تھا اور ٹشو پیپر کا باکس بھی خالی تھا‘ باتھ روم کی صفائی کا لڑکا دوڑ کر آیا اور مجھے چند ٹشو پیپر پکڑا دیے۔

میں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور اس سے پوچھا ’’کیا آپ کافی پیتے ہو‘‘ اس نے حیرت سے میری طرف دیکھا اور پھر ناں میں سر ہلا دیا‘ میں نے پوچھا ’’اور چائے‘‘ اس نے ہاں میں سر ہلایا اور حیرت سے مجھے دیکھتا رہا‘ میں نے پوچھا ’’کیا آپ میرے ساتھ ایک کپ چائے پئیں گے‘‘ اس نے میری طرف دیکھا‘ اس کے بعد اپنی طرف دیکھا اور بولا ’’نہیں نہیں‘ آپ کا بہت بہت شکریہ‘‘ میں نے ہنس کر کہا ’’آپ کو میرے ساتھ چائے پینی پڑے گی‘‘ وہ گومگو کی حالت میں بولا ’’سر میں ڈیوٹی پر ہوں۔

میں یہ کیسے کر سکتا ہوں‘‘ میں نے ہنس کر جواب دیا ’’میں اگر آپ کو ڈیوٹی منیجر سے اجازت لے دوں تو کیا آپ میرے ساتھ چائے پی لیں گے‘‘ اس نے غیر یقینی حالت میں ہاں کر دی‘ میں اسے لے کر ایئرپورٹ کے ڈیوٹی منیجر کے کمرے میں چلا گیا‘ وہ بڑے تپاک سے ملے‘ میں نے ان سے اپنا مدعا بیان کیا تو وہ تھوڑی دیر تک مجھے اور سویپر لڑکے کو دیکھتے رہے اور پھر بولے ’’اس نے کوئی گڑ بڑ تو نہیں کی‘‘ میں نے ہنس کر جواب دیا ’’کیا آپ گڑبڑ کے بعد لوگوں کو چائے پلاتے ہیں‘‘ اس نے قہقہہ لگایا اور لڑکے کو آدھ گھنٹے کے لیے چھٹی دے دی۔
میں اسے ساتھ لے کر کافی شاپ پر گیا‘ اس کے لیے چائے اور اپنے لیے کافی آرڈر کی اور ہم میز پر بیٹھ گئے‘ وہ بے چارہ زندگی میں پہلی مرتبہ کافی شاپ کی کرسی پر بیٹھا تھا لہٰذا مجھے اس کے جسم میں ہلکا ہلکا ارتعاش صاف دکھائی دے رہا تھا‘ میں نے تھوڑی دیر گپ لگا کر اسے ایزی کیا اور پھر اس سے کہا ’’باتھ رومز کو صاف رکھنا آپ کی ذمے داری ہے۔

آپ اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے کیوں نہیں کرتے؟ مسافروں کو آپ کے سامنے کتنی دقت ہورہی تھی‘‘ اس نے خوف سے میری طرف دیکھا اور پوچھا ’’کیا آپ میری شکایت لگانا چاہتے ہیں‘‘ میں نے ہنس کر جواب دیا ’’میں نے اگر شکایت کرنی ہوتی تو میں آپ کو چائے کیوں پلاتا‘‘ اس نے اطمینان سے سانس لیا اور پھر کہا ’’آپ وعدہ کریں آپ میری باتیں ڈیوٹی منیجر کو نہیں بتائیں گے‘ میری جاب چلی جائے گی‘‘ میں نے وعدہ کر لیا‘ وہ مسکرا کر بولا ’’سر واش روم میں صفائی کے لیے ہم دو لوگ ہوتے ہیں‘ ہم دس گھنٹے مسلسل کام کرتے ہیں۔

ہمارا سارا واشنگ مٹیریل روزانہ ختم ہو جاتا ہے لیکن اس کے باوجود واش رومز صاف نہیں ہوتے‘ ہم کیا کریں‘‘ میں نے پوچھا ’’کیاصفائی کے لیے لوگ کم ہیں‘‘ وہ بولا ’’ہرگز نہیں‘ دنیا میں ایک واش روم میں ایک بندہ ہوتا ہے جب کہ ہم دو دو ہیں‘‘ میں نے پوچھا ’’پھر ایشو کیا ہے؟‘‘ وہ بولا ’’آپ لوگ‘‘ میں اس کی طرف دیکھتا رہا‘ وہ بولا ’’سر یہ ایئرپورٹ ہے‘ یہاں خوش حال اور پڑھے لکھے لوگ آتے ہیں لیکن 99فیصد لوگوں کو واش روم استعمال کرنا نہیں آتا‘ یہ فلش نہیں کرتے اور اگر کرتے ہیں تو بٹن کو اتنی زور سے دبا دیتے ہیں کہ وہ خراب ہو جاتا ہے۔

کموڈ کے اوپر چڑھ کر بیٹھ جاتے ہیں جس سے کور ٹوٹ جاتے ہیں‘ فرش گیلا کرتے ہیں‘ واش بیسن میں ناک اور گلا صاف کرتے ہیں جس سے غلاظت جالی میں پھنس جاتی ہے‘ ڈرائیر کو دیر تک استعمال کرتے رہتے ہیں‘ ہاتھ صاف کرنے کے لیے دس دس ٹشو ضایع کر دیتے ہیں اور وضو خانے کے بجائے ٹوائلٹ اور واش بیسن میں وضو کرتے ہیں لہٰذا ایک فلائٹ کے بعد واش رومز استعمال کے قابل نہیں رہتے‘ ہم ابھی صفائی کر رہے ہوتے ہیں تو دوسری فلائٹ آ جاتی ہے اور وہ مسافر گند ڈالنے کے ساتھ ساتھ ہمیں برا بھلا بھی کہنا شروع کر دیتے ہیں چناں چہ آپ خود بتائیں جب ایک گھنٹے میں دو سو لوگ واش رومز گندے کریں گے تو کیا ہم دو لوگ انھیں صاف کر سکیں گے۔

آپ یقین کریں لوگ جیبوں میں مٹی کے ڈھیلے ڈال کر آتے ہیں اور کموڈ میں پھنسا کر چلے جاتے ہیں‘ یہ ٹشو پیپر کا پورا پورا رول کموڈ میں پھینک دیتے ہیں اور خواتین بچوں کے پیمپر کموڈ میں ڈال دیتی ہیں‘ ہم یہ گند کیسے صاف کر سکتے ہیں؟‘‘ میں حیرت سے اس کی کہانی سنتا رہا‘ وہ خاموش ہوا تو میں نے اس سے پوچھا ’’اس کا حل کیا ہے‘‘ وہ ہنس کر بولا ’’آپ لوگ‘ آپ لوگ جب تک گند مچانا بند نہیں کریں گے‘ اس وقت تک صورت حال ٹھیک نہیں ہو گی‘ خواہ آپ واش رومز کی صفائی کے لیے دو دو ہزار بندے بھی رکھ لیں‘‘ میں نے مسکرا کر شکریہ ادا کیا‘ اس کو تھپکی دی اور ایئرپورٹ سے باہر آ گیا۔

میرے لیے زندگی کا یہ ایک نیا زاویہ تھا‘ پاکستان میں صرف ایک فیصد لوگ ہوائی سفر کے قابل ہیں اور یہ لوگ خوش حال اور پڑھے لکھے بھی ہیں لیکن آپ ان کی سیوک سینس اور لائف ٹریننگ دیکھ لیں‘ ان لوگوں کو بھی واش روم استعمال کرنا نہیں آتا‘ آپ جہازوں کے واش رومز کی حالت بھی دیکھتے ہوں گے۔

یہ بھی کسی طرح قابل ستائش نہیں ہوتی لہٰذا آپ خود سوچیے جو لوگ جہاز کے اندر اور ایئرپورٹ پر اپنا گند صاف نہیں کرتے وہ لوگ شہروں‘ محلوں اور گھروں میں کیا کرتے ہوں گے اور دوسرا ملک میں جب ایک فیصد خوش حال لوگوں کی صورت حال یہ ہے تو باقی 99 فیصد لوگوں کا معیار کیا ہو گا؟ اب سوال یہ ہے ان لوگوں کو ٹھیک کرنا کس کی ذمے داری ہے؟ کیا یہ حکومت کی ڈیوٹی ہے؟ کیا صدر یا وزیراعظم آ کر انھیں ٹریننگ دیں گے؟ جی نہیں یہ معاشرے کی اجتماعی ڈیوٹی ہے‘ ہم لوگ جب تک ایک دوسرے کو ٹرینڈ نہیں کریں گے۔

ہم سب لوگ جب تک اپنا بوجھ خود اٹھانا شروع نہیں کریں گے ملک کے مسئلے حل نہیں ہوں گے لہٰذا میری حکومت سے درخواست ہے آپ مہربانی فرما کر دو کام کریں‘ پانچویں جماعت تک ایتھکس‘ ویلیوز اور سیوک سینس کو سلیبس کا حصہ بنا دیں‘ اسکولوں میں بچوں کو پڑھایا جانا چاہیے واش روم کیا ہوتے ہیں‘ یہ کیسے استعمال کیے جاتے ہیں اور ہر شخص کو استعمال کے بعد ان کی صفائی کرنی چاہیے‘ ہاتھ دھونا‘ ہاتھ خشک کرنا اور ایک دوسرے کو سلام کرنا بھی کیوں ضروری ہے اور دوسروں سے ہاتھ کیسے ملانا چاہیے اور ملاقات کے دوران کس شخص سے کتنے فاصلے پر کھڑا ہونا چاہیے؟یہ تمام اصول بچوں کو اسکول میں سکھانے چاہییں۔

میں نے تین ماہ قبل ڈاکٹروں کو ایک سیشن دیا تھا‘ میں نے انھیں بتایا ہم جب کسی شخص سے ملنے جاتے ہیں تو ہم سے ہاتھ ملانے کا فیصلہ اس شخص نے کرنا ہوتا ہے‘ وہ اگر ہاتھ ملانے میں پہل کرتا ہے تو ہمیں اس کی طرف ہاتھ بڑھا نا چاہیے ورنہ صرف منہ سے السلام و علیکم کافی ہوتا ہے‘ ہم ہر شخص کی طرف ہاتھ بڑھا دیتے ہیں یا دوسروں سے گلے ملنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں یہ بدتمیزی ہوتی ہے‘ آپ یقین کریں ہال میں موجود تمام لوگوں کا کہنا تھا ہمیں زندگی میں یہ اصول پہلی مرتبہ معلوم ہوا‘معاشرے کو یہ اصول بتانا کس کی ذمے داری تھی؟ یہ حکومت کی ذمے داری تھی اور یہ کوتاہی کی مرتکب ہوتی رہی لہٰذا حکومت اسے سلیبس میں شامل کرے‘ دوسری درخواست‘ پورا ملک نالی‘ گلی‘ سڑک‘ پائپ اور پانی کی دہائی دے رہا ہے۔

ریاست کو یہ کام کرنے چاہییں لیکن جس ملک کے قرضے جی ڈی پی کا نوے فیصد حصہ ہوں گے وہ ملک کس کس کی سڑک‘ گلی اور نالی بنائے گا؟ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا یہ کام ہمیں خود کرنے ہوں گے‘ عوام تھوڑی تھوڑی رقم جمع کریں‘ ہفتے میں ہر شخص چند گھنٹے دے اور اپنی گلی‘ اپنی نالی اور اپنی سڑک بنا لے‘ یہ پائپ بچھائے اور پھر حکومت سے درخواست کرے آپ اب ہمیں گیس سپلائی کر دیں اور کھمبوں اور تاروں کا بندوبست خود کر یں اور بجلی سرکار سے لے لیں۔

لوگ ماضی میں پانی کا کنواں خود کھود لیا کرتے تھے‘ یہ سرکار کا انتظار کیوں کر رہے ہیں؟ آپ کی شلوار پھٹی ہوئی ہے یا آپ کی قمیض کا کپڑا کم ہے تو یہ پورا کرنا اور اسے ری پیئر کرنا آپ کی ذمے داری ہے حکومت کی نہیں‘عوام کو یہ نقطہ سمجھنا ہوگا اور یہ باریک نقطہ سمجھانے کے لیے ہمیں سوشل لیڈرز کی ضرورت ہے۔

عمران خان خود ایک سوشل لیڈر ہیں‘ یہ کینسر اسپتال بھی بنا چکے ہیں اور یونیورسٹی بھی قائم کر چکے ہیں‘ یہ اچھی طرح جانتے ہیں عوام جب تک سامنے نہیں آتے‘ یہ جب تک خود گڑھے نہیں بھرتے ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرتے لہٰذاحکومت کو ڈاکٹرامجد ثاقب جیسے سوشل لیڈرز کی مدد لینی چاہیے‘ڈاکٹر امجد ثاقب نے اخوت کے ذریعے اڑھائی کروڑ لوگوں کو غربت سے لڑنا سکھا دیا‘ حکومت اگر ان جیسے دو سو لوگوں کی ٹیم تیار کر دے اور یہ لوگ عوام کا ہاتھ پکڑ کر انھیں یہ سمجھا دیں یہ مسئلے آپ کے ہیں اور انھیں حل بھی آپ نے کرنا ہے تو آپ یقین کریں ملک میں پانچ دس برسوں میں بڑی تبدیلی آ جائے گی۔

میری حکومت سے درخواست ہے آپ اخلاقیات کو سلیبس کا حصہ بنا دیں اور ملک میں سوشل لیڈرز کی ٹریننگ کا ادارہ بنادیں‘ یہ ادارہ سوشل لیڈرز تیار کرے‘ لیڈرز آگے لیڈرز تیار کریں اور یہ لیڈرز عوام کی رہنمائی شروع کر دیں‘ ملک پھر بدلے گا ورنہ لوگ گلی‘ سڑک اور سویپر تلاش کرتے کرتے مر جائیں گے۔

بشکریہ:.ایکسپریس نیوز

xosotin chelseathông tin chuyển nhượngcâu lạc bộ bóng đá arsenalbóng đá atalantabundesligacầu thủ haalandUEFAevertonxosofutebol ao vivofutemaxmulticanaisonbetbóng đá world cupbóng đá inter milantin juventusbenzemala ligaclb leicester cityMUman citymessi lionelsalahnapolineymarpsgronaldoserie atottenhamvalenciaAS ROMALeverkusenac milanmbappenapolinewcastleaston villaliverpoolfa cupreal madridpremier leagueAjaxbao bong da247EPLbarcelonabournemouthaff cupasean footballbên lề sân cỏbáo bóng đá mớibóng đá cúp thế giớitin bóng đá ViệtUEFAbáo bóng đá việt namHuyền thoại bóng đágiải ngoại hạng anhSeagametap chi bong da the gioitin bong da lutrận đấu hôm nayviệt nam bóng đátin nong bong daBóng đá nữthể thao 7m24h bóng đábóng đá hôm naythe thao ngoai hang anhtin nhanh bóng đáphòng thay đồ bóng đábóng đá phủikèo nhà cái onbetbóng đá lu 2thông tin phòng thay đồthe thao vuaapp đánh lô đềdudoanxosoxổ số giải đặc biệthôm nay xổ sốkèo đẹp hôm nayketquaxosokq xskqxsmnsoi cầu ba miềnsoi cau thong kesxkt hôm naythế giới xổ sốxổ số 24hxo.soxoso3mienxo so ba mienxoso dac bietxosodientoanxổ số dự đoánvé số chiều xổxoso ket quaxosokienthietxoso kq hôm nayxoso ktxổ số megaxổ số mới nhất hôm nayxoso truc tiepxoso ViệtSX3MIENxs dự đoánxs mien bac hom nayxs miên namxsmientrungxsmn thu 7con số may mắn hôm nayKQXS 3 miền Bắc Trung Nam Nhanhdự đoán xổ số 3 miềndò vé sốdu doan xo so hom nayket qua xo xoket qua xo so.vntrúng thưởng xo sokq xoso trực tiếpket qua xskqxs 247số miền nams0x0 mienbacxosobamien hôm naysố đẹp hôm naysố đẹp trực tuyếnnuôi số đẹpxo so hom quaxoso ketquaxstruc tiep hom nayxổ số kiến thiết trực tiếpxổ số kq hôm nayso xo kq trực tuyenkết quả xổ số miền bắc trực tiếpxo so miền namxổ số miền nam trực tiếptrực tiếp xổ số hôm nayket wa xsKQ XOSOxoso onlinexo so truc tiep hom nayxsttso mien bac trong ngàyKQXS3Msố so mien bacdu doan xo so onlinedu doan cau loxổ số kenokqxs vnKQXOSOKQXS hôm naytrực tiếp kết quả xổ số ba miềncap lo dep nhat hom naysoi cầu chuẩn hôm nayso ket qua xo soXem kết quả xổ số nhanh nhấtSX3MIENXSMB chủ nhậtKQXSMNkết quả mở giải trực tuyếnGiờ vàng chốt số OnlineĐánh Đề Con Gìdò số miền namdò vé số hôm nayso mo so debach thủ lô đẹp nhất hôm naycầu đề hôm naykết quả xổ số kiến thiết toàn quốccau dep 88xsmb rong bach kimket qua xs 2023dự đoán xổ số hàng ngàyBạch thủ đề miền BắcSoi Cầu MB thần tàisoi cau vip 247soi cầu tốtsoi cầu miễn phísoi cau mb vipxsmb hom nayxs vietlottxsmn hôm naycầu lô đẹpthống kê lô kép xổ số miền Bắcquay thử xsmnxổ số thần tàiQuay thử XSMTxổ số chiều nayxo so mien nam hom nayweb đánh lô đề trực tuyến uy tínKQXS hôm nayxsmb ngày hôm nayXSMT chủ nhậtxổ số Power 6/55KQXS A trúng roycao thủ chốt sốbảng xổ số đặc biệtsoi cầu 247 vipsoi cầu wap 666Soi cầu miễn phí 888 VIPSoi Cau Chuan MBđộc thủ desố miền bắcthần tài cho sốKết quả xổ số thần tàiXem trực tiếp xổ sốXIN SỐ THẦN TÀI THỔ ĐỊACầu lô số đẹplô đẹp vip 24hsoi cầu miễn phí 888xổ số kiến thiết chiều nayXSMN thứ 7 hàng tuầnKết quả Xổ số Hồ Chí Minhnhà cái xổ số Việt NamXổ Số Đại PhátXổ số mới nhất Hôm Nayso xo mb hom nayxxmb88quay thu mbXo so Minh ChinhXS Minh Ngọc trực tiếp hôm nayXSMN 88XSTDxs than taixổ số UY TIN NHẤTxs vietlott 88SOI CẦU SIÊU CHUẨNSoiCauVietlô đẹp hôm nay vipket qua so xo hom naykqxsmb 30 ngàydự đoán xổ số 3 miềnSoi cầu 3 càng chuẩn xácbạch thủ lônuoi lo chuanbắt lô chuẩn theo ngàykq xo-solô 3 càngnuôi lô đề siêu vipcầu Lô Xiên XSMBđề về bao nhiêuSoi cầu x3xổ số kiến thiết ngày hôm nayquay thử xsmttruc tiep kết quả sxmntrực tiếp miền bắckết quả xổ số chấm vnbảng xs đặc biệt năm 2023soi cau xsmbxổ số hà nội hôm naysxmtxsmt hôm nayxs truc tiep mbketqua xo so onlinekqxs onlinexo số hôm nayXS3MTin xs hôm nayxsmn thu2XSMN hom nayxổ số miền bắc trực tiếp hôm naySO XOxsmbsxmn hôm nay188betlink188 xo sosoi cầu vip 88lô tô việtsoi lô việtXS247xs ba miềnchốt lô đẹp nhất hôm naychốt số xsmbCHƠI LÔ TÔsoi cau mn hom naychốt lô chuẩndu doan sxmtdự đoán xổ số onlinerồng bạch kim chốt 3 càng miễn phí hôm naythống kê lô gan miền bắcdàn đề lôCầu Kèo Đặc Biệtchốt cầu may mắnkết quả xổ số miền bắc hômSoi cầu vàng 777thẻ bài onlinedu doan mn 888soi cầu miền nam vipsoi cầu mt vipdàn de hôm nay7 cao thủ chốt sốsoi cau mien phi 7777 cao thủ chốt số nức tiếng3 càng miền bắcrồng bạch kim 777dàn de bất bạion newsddxsmn188betw88w88789bettf88sin88suvipsunwintf88five8812betsv88vn88Top 10 nhà cái uy tínsky88iwinlucky88nhacaisin88oxbetm88vn88w88789betiwinf8betrio66rio66lucky88oxbetvn88188bet789betMay-88five88one88sin88bk88xbetoxbetMU88188BETSV88RIO66ONBET88188betM88M88SV88Jun-68Jun-88one88iwinv9betw388OXBETw388w388onbetonbetonbetonbet88onbet88onbet88onbet88onbetonbetonbetonbetqh88mu88Nhà cái uy tínpog79vp777vp777vipbetvipbetuk88uk88typhu88typhu88tk88tk88sm66sm66me88me888live8live8livesm66me88win798livesm66me88win79pog79pog79vp777vp777uk88uk88tk88tk88luck8luck8kingbet86kingbet86k188k188hr99hr99123b8xbetvnvipbetsv66zbettaisunwin-vntyphu88vn138vwinvwinvi68ee881xbetrio66zbetvn138i9betvipfi88clubcf68onbet88ee88typhu88onbetonbetkhuyenmai12bet-moblie12betmoblietaimienphi247vi68clupcf68clupvipbeti9betqh88onb123onbefsoi cầunổ hũbắn cáđá gàđá gàgame bàicasinosoi cầuxóc đĩagame bàigiải mã giấc mơbầu cuaslot gamecasinonổ hủdàn đềBắn cácasinodàn đềnổ hũtài xỉuslot gamecasinobắn cáđá gàgame bàithể thaogame bàisoi cầukqsssoi cầucờ tướngbắn cágame bàixóc đĩaAG百家乐AG百家乐AG真人AG真人爱游戏华体会华体会im体育kok体育开云体育开云体育开云体育乐鱼体育乐鱼体育欧宝体育ob体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育亚博体育开云体育开云体育棋牌棋牌沙巴体育买球平台新葡京娱乐开云体育mu88qh88

News Desk

Website: