پاکستان کے کون کون سے ایئرپورٹس لینڈنگ کے لیے موزوں نہیں؟ جانیئے اہم رپورٹ
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن)ایک وقت ایسا تھا پی آئی اے کے جہازوں کا دنیا بھر میں اچھا نام ہوا کرتا تھا، ان جہازوں میں سفر کرنا ہر کسی کا خواب ہوتا تھا، اور دنیا میں پی آئی اے کے جہازوں کی بہت تعریف بھی ہوتی تھی. لیکن اب ایک ایسا وقت آگیا ہے کہ پی آئی اے کے جہازوں میں سفر کرنے سے لوگ ڈرتے ہیں اور ان میں سفر کرنے کی بجائے دوسرے جہازوں میں سفر کرتے ہیں.
پی آئی اے نے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے متعلق حیران کن انکشاف کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ اورفیصل آباد ایئرپورٹس کے رن وے اس قابل نہیں کہ یہاں بوئنگ 777 جہازوں کی لینڈنگ یا ٹیک آف با آسانی کیا جائے.
پی آئی اے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک خط لکھا ہے، جس میں پی آئی اے نے کہا ہے کہ جب ان کے پائلٹس نے کوئٹہ اورفیصل آباد ایئرپورٹس پرجب بوئنگ 777 کی لینڈنگ اورٹیک آف کیا تو اس کے بعد اپنی رپورٹ میں پی آئی اے کے پائلٹ نے ان دونوں ایئرپورٹ کے رن وے کوغیرموزوں قراردے دیا۔