پی ایس ایل 4، کامیاب ترین ٹونٹی ٹونٹی بلے بازلیگ میں ان ایکشن ہوں گے
کیرون پولارڈا ور شعیب ملک اب تک8ہزار سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی رنز سکور کرچکے ہیں
لاہور (ایمرا نیوز آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا حصہ بننے والی چھ فرنچائزز کے120کھلاڑیوں میں سے چھ کو مختصر ترین فارمیٹ(ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل) میں 6000یا اس سے زیادہ رنز سکور کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔پی ایس ایل فور میں شامل چھ ہزار رنز سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں سے دو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کا حصہ ہیں جب کہ لاہور قلندر، ملتان سلطانزاور کراچی کنگز کو بھی ایک ، ایک کھلاڑی کی خدمات حاصل ہیں تاہم حیران کن طور پر پی ایس ایل کی کامیاب ترین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں کوئی بھی ایسا کھلاڑی شامل نہیں ہے جو 6000تو کجا پانچ ہزار ٹونٹی ٹونٹی رنز کا سنگ میل بھی عبور کرسکا ہو،پشاور زلمی کے آل رانڈر کیرون پولارڈ8719رنز کے ساتھ پی ایس ایل میں شامل کھلاڑیوں میں سب سے آگے ہیں ،ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ان کے علاوہ وہ واحد بلے باز ہیں جو ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں آٹھ ہزار رنز (8362)سے زیادہ سکور کرچکے ہیں ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی آل رانڈ شین واٹسن نے7311ٹونٹی ٹونٹی رنز سکور کررکھے ہیں ،لاہور قلندرز کے بلے باز اے بی ڈیویلیئرز اب تک7144ٹونٹی ٹونٹی رنز بناچکے ہیں ، کراچی کنگزکے برطانوی آل رانڈر روی بوپارہ اب تک6299ٹونٹی ٹونٹی رنز بنا چکے ہیں ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویسٹ انڈین آل رانڈر ڈوین براوو نے اب تک6192 ٹونٹی ٹونٹی رنز سکور کیے ہیں ۔