ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں سی آئی اے سینٹر کی تعمیر روک دی
لاہور( ایم نائن ٹو)لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں سی آئی اے سینٹر کی تعمیر کو روک دیا اور محکمہ ماحولیات کو از سر سروے کا حکم کرکے اس کی رپورٹ ایک میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے. تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے انارکلی میں ربانی روڈ کے مکینوں کی درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں رہائشی علاقے میں سی آئی اے سینٹر کی تعمیر کو چیلنج کیا گیا تھا. لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر حکم دیا کہ محکمہ ماحولیات کو سی آئی اے سنٹر کا دوبارہ سروے کیا جائے اور علاقے کے مکینوں کا موقف سنا جائے اور رہائشیوں کے تحفظات کا قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے . عدالت نے حکم دیا کہ سروے کے دوران اس بات کو یقینی بنایا کہ محمکہ ماحولیات کے قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی نہ ہو. لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ عدالتی احکامات پر 1 ماہ میں عملدرآمد کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔