سابق صدر آزاد کشمیر کے بیٹے کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ سے استدعا
لاہور (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی )سابق صدر آزاد کشمیر کے بیٹے کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راجہ عمر ذوالقرنین خان نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ آئینی درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کیخلاف احتساب عدالت میں رینٹل پاور سکینڈل کا کیس زیر التوا ہے۔ ایف آئی اے نے بے بنیاد طور پر درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل کر رکھا ہے، درخواست گزار نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ رینٹل پاور سکینڈل سے اسکا کوئی تعلق نہیں ہے۔سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کا بیٹا فیملی سے ملاقات کیلئے امریکہ جانا چاہتا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت راجہ عمر ذوالقرنین کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے۔