سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گردگرفتار
لاہور: دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی، پنجاب کے مختلف شہروں سے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔کاو?نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان ، لاہور ، گوجرانوالہ سے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عبدالصمد، سہیل ، علی رحمان ظریف، نورعباس کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ اور دستی بم بھی برا?مد کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف چار مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جہاں ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رواں ہفتے ا?ئی جی پنجاب کی ہدایت پر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ 452 کومبنگ ا?پریشن کی گئے۔حکام کا بتانا ہے کہ ان ا?پریشنز کے دوران 208 مشتبہ افرادگرفتار اور 138 مقدمات درج کی گئے جبکہ کارروائیوں کے دوران 22 ہزار 8 سو افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔