بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا، گزشتہ روز بھارتی میڈیا پر ایک جھوٹا پروپیگنڈا گردش کررہا تھا کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی آرمی چیف سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بھارتی آرمی چیف کے ساتھ کانگو میں ملاقات کریں گے اور خدمات بھی انجام دے گے بعدازا ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ یہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا ہے اور آرمی چیف نے نہ ہی بھارتی آرمی چیف سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی کانگو میں ملاقات کا کہا ہے.
https://emra.tv/2019/01/24/سیف-علی-خان-نے-ا…-سارہ-علی-خان-کے/
بھارت کے ایک اور جھوٹے پروپیگنڈے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی آرمی چیف سے نہ کبھی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی کبھی کوشش کی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا آرمی چیف نے بھارتی ہم منصف سے اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے کوئی خدمات انجام نہیں دیں، دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے.