افغان کرکٹ بورڈ کا خواتین کی ٹیم سے متعلق اہم اعلان
ویب ڈیسک : افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سےوضاحت کی گئی ہےکہ خواتین کی کرکٹ پر پابندی نہیں لگائی۔ افغان کرکٹ بورڈ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کہ ٹی20کرکٹ میں حصہ لینےکےخواہاں ہیں جس کیلئے اسکواڈکاجلد اعلان کیا جائیگا.
افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عبوری حکومت اس حوالے سےجلدلائحہ عمل دے گی۔ افغان کرکٹرزہیرو ہیں. انہوں نےدنیامیں ملک کانام روشن کیاہےاورآئندہ بھی ملک کانام روشن کرینگے
افغان کرکٹ بورڈ کہنا ہےکہ آسٹریلیاسمیت تمام ممالک سے کرکٹ کی بحالی کیلئےرابطے کریں گے جبکہ ایک روزہ، ٹی20 اورڈومیسٹک کرکٹ کوہرسطح پر ترقی دیں گے۔
چند روز قبل طالبان رہنما احمد اللہ وقاص کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے ہر قسم کے کھیل پر پابندی ہو گی جس پر آئی سی سی نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ آئی سی سی کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے، افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔خواتین کو اجازت نہ دینے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔