میچزکی منسوخی:انگلینڈ حکومت نے کس کو ذمےدارقرار دے دیا؟؟؟
اسلام آباد(ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈز (ای سی بی) کی جانب سے پاکستان میں ہونے والےشیڈول میچزکو منسوخ کر دیا گیا ہے.اس حوالے سے پاکستان نے انگلینڈ کو قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا جس کےبعد برطانوی حکومت نے اس کوبورڈ کا ’ذاتی‘ فیصلہ قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے واضح کیا ہے کہ دورے کو ترک کرنے کا فیصلہ ای سی بی کا ذاتی ہے.یہ ادارہ برطانوی حکومت سے آزاد ہے جبکہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے خدشات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سفر کرنے کی ہماری ایڈوائزری کو تبدیل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے کی منسوخی پرمیں گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں، میں ذاتی طور پر میچوں کا منتظر تھا۔
برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ تمام واقعات پرحکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ، ’تمام ایونٹس میں شامل ہونا اور اسے دلچسپ بنانا آسان ہے، میری توجہ اب 2022 کے دورے پر ہے۔کرکٹ بورڈ کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی کے جواب میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پاکستان اور ای سی بی کے درمیان کا معاملہ ہے۔