یوسی پی میڈیا سکول میں ایک روزہ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ ورکشاپ کا انعقاد
(ایمرا نیوز آن لائن)
لاہوریونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیراہتمام ایک روزہ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ ورکشاپ فلم اینڈ تھیٹرسنٹر میں منعقد ہوئی۔بین الاقوامی شہرت یافتہ امیج کنسلٹنٹ نے اساتذہ کی شخصیت سازی اورگرومنگ پر فیکلٹی ممبران کو لیکچر دیا۔ڈین یوسی پی میڈیا سکول پروفیسر ڈاکٹر حنان احمد نے حامد سعید کو فیکلٹی آف میڈیا میں خوش آمدید کہا۔تربیتی ورکشاپ میں فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیزکے اساتذہ نے شرکت کی۔
حامد سعید نے تعلیم و تربیت میں اساتذہ کی گرومنگ اور شخصیت سازی پر خصوصی لیکچر دیا ۔انہوں نے زندگی میں کامیابی کیلئے خوش لباسی پر خصوصی روشنی ڈالی۔ فیکلٹی آف میڈیاکے ڈین پروفیسر ڈاکٹر حنان احمد نے کہا کہ فیکلٹی ڈیویلپمنٹ ورکشاپ سے اساتذہ کی شخصیت سازی ،اعتماد اور مہارت بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ورکشاپ کے اختتام پر ڈین ڈاکٹر حنان احمد نے حامد سعید کو یوسی پی کا خصوصی سووینیر پیش کیا