چند قانون ساز ECL سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟ وزیر اعظم عمران خان کا سوال
اسلام آباد(نیٹ نیوز/ایمرا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے چند قانون ساز ECL سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟انہیں بیرون ملک جانے میں اتنی دلچسپی کیوں ہے؟عمران خان نے سوشل میڈیا پر طنزیہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان پارلیمنٹیرینز کو بیرون ملک جانے میں اس قدر دلچسپی ہے،پاکستان میں سیاستدانوں کے کرنے کیلئے بہت کام ہے جس سے وہ محبت کے دعوے کرتے ہیں مگریہ لوگ بیرون ملک دوروں پر جانے کے لئے بے صبرے رہتے ہیں۔
Why are some of our lawmakers so scared of the ECL? Why are they so keen to go abroad? There is so much work to be done by politicians in & for Pak – the land they claim to love but some cannot wait to take frequent trips abroad & lawmakers have iqamas or residencies abroad.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 17, 2019
انہوں نے کہا کہ بہت سے ارکان بیرون ملک اقامے اور رہائش رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی ہمارے لئے، کہ جن کا حقیقی عشق پاکستان ہے اور جنہیں اپنی دھرتی پر رہنا اور اپنے ملک کیلئے دن رات کام کرنا نہایت عزیز ہے، اس عجیب و غریب رسم کی وضاحت کرسکتا ہے؟واضح رہے سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے نام فی الحال ای سی ایل سے نکالنےکا حکم دیدیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے اور ملک کی سیاسی، معاشی اور توانائی صورتحال سمیت 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔